ملتان: جلال پور پیروالا میں ریسکیوکا مرکزی کیمپ بھی سیلابی پانی میں ڈوب گیا

ملتان: جلال پورپیروالا میں رانیں بند ٹوٹنے سے پانی تیزی سے شہر کی جانب سے بڑھنے لگا ہے۔

 سی پی او  ملتان صادق علی ڈوگر کا کہنا ہے کہ رانیں بند ٹوٹنےسے پانی شہری آبادی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کیلئے جلال پور پیر والا میں ریسکیوکا مرکزی بیس کیمپ قائم کیا گیا تھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ سیلابی پانی کی وجہ سے مرکزی بیس کیمپ ڈوب گیا ہے، جس کے باعث ریسکیو کا سامان محفوظ مقام پر منتقل کیا جا  رہا ہے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ