پنجاب حکومت نے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ائیرلفٹ ڈرون حاصل کرلیا

لاہور: پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جدید ڈرون 200 کلو گرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیکرٹری داخلہ نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے ائیر لفٹ ڈرون ملتان بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ پنجاب کے مطابق جنوبی پنجاب بھجوانے سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس نے ڈرون کی ٹیسٹ فلائٹس مکمل کی ہیں۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس کے لیے مزید 10 ائیر لفٹ ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے، یہ پاکستان میں اپنی طرز کی پہلی ایمرجنسی ائیرلفٹ ڈرون سروس ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق ڈرون سے ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے انسانوں کو ائیر لفٹ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شہریوں کی بطور رضاکار رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے رواں ہفتے 4 ہزار سے زائد رضاکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں، آن لائن پورٹل VCD.HOME.GOP.PK پر بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔

Related posts

کوہستان 40 ارب روپے کرپشن کیس: نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو گرفتار کر لیا

سندھ حکومت کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ

ریونیو بڑھانے کے لئے حکومت پنجاب کے مؤثر اقدامات