قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر خراجِ عقیدت

وزیر اعلی مریم نواز نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے

اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ قائداعظمؒ کا کردار صداقت،دیانت اور بے خوف قیادت کی روشن مثال ہے پاکستان کی بقا اور ترقی قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل میں مضمر ہے-قائد اعظم کے افکار ایمان، اتحاد اور تنظیم کے بغیرمنزل حاصل نہیں ہو سکتی-قائد اعظم کی طرح ذات سے اوپر اٹھ کر پاکستان کی تعمیر اور حفاظت کرنی ہےپاکستان کو قائد اعظم کی فکر کے مطابق انصاف، رواداری اور ترقی کی منزل کی طرف لے جارہے ہیں ۔قائداعظمؒ کی فکرچراغِ راہ اور اصول ہماری حصول منزل کے ضامن ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں قائد اعظم کے خواب کو تعبیر دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا