وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان سے ملاقات کی وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان کا خیرمقدم کیاملاقات میں انسداد منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاپاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسداد منشیات کے کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیاانسداد منشیات کے لئے تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بریگیڈئر طاہر غریب نمائندہ خصوصی مقرر کیئے گئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے قیام کو سراہاوزیر داخلہ محسن نقوی نے شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان کو نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کا پہلا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی وزیر داخلہ کی شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان کو انسداد منشیات میں اشتراک کار کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان منشیات کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے،مکروہ کاروبار سے منسلک عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں منشیات سمگل کرنے میں ملوث 400 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور 5 ٹن منشیات پکڑی ہے۔یہ کامیابی مشترکہ کاوشوں اور معلومات کے بروقت تبادلے سے ہی ممکن ہوئی،کچھ عرصہ سنتھیٹک ڈرگز کی سمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے، ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہےمنشیات کے جنگ ہماری نسلوں کی جنگ ہے اور اس میں ہار کوئی آپشن نہیں,شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے ضمن میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون کو مضبوط تر بنانا ہے تاکہ ہم آئندہ نسوں کو بہتر مستقبل فراہم کر سکیں،یو اے ای کے وفد میں بریگیڈئر طاہر غریب، ڈائریکٹر ابوظہبی محکمہ انسدادِ منشیات ۔ بریگیڈیئر عمر خلفان، ڈائریکٹر آپریشنز ڈیپارٹمنٹ فیڈرل اینٹی نارکوٹکس، بریگیڈئر خالد علی، ڈائریکٹر جنرل دبئی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی نارکوٹکس، بریگیڈئر ابراہیم جاسم، ڈائریکٹر راس الخیمہ محکمہ انسدادِ منشیات، بریگیڈئر ماجد سلطان، ڈائریکٹر شارجہ ڈیپارٹمنٹ آف پریوینشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس۔ کرنل محمد ماجد، ڈائریکٹر عجمان محکمہ انسدادِ منشیات۔ کرنل خالد راشد، ڈائریکٹر فجیرہ محکمہ انسدادِ منشیات، لیفٹیننٹ کرنل جمال سعید، ام القوین انسدادِ منشیات پولیس،لیفٹیننٹ کرنل سعید محمد، ڈائریکٹر ابوظہبی محکمہ انسدادِ منشیات، میجر محمد سلطان، محکمہ انسدادِ منشیات اور کیپٹن سالم خمیس، اسسٹنٹ ایکسپرٹ کریمنل ایویڈنس شامل تھے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔