وزیرِاعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہءِ قطر

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے دوحہ ائیرپورٹ پر قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاع عزت مآب شیخ سعود بن عبد الرحمن بن حسن الثانی نے وزیراعظم کا استقبال کیا
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شریک ہیں وزیرِ اعظم کی دوحہ میں قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہوگی. وزیرِ اعظم دوحہ پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی حملے کے تناظر میں قطری امیر اور قطری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے.قطر اور پاکستان کے مابین دیرینہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور اقدار پر مبنی ہیں. پاکستان نے قطر کا ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا اور دیتا رہے گا، اس کا اظہار وزیراعظم قطری امیر سے ملاقات میں کریں گے. ملاقات میں اسرائیل کے خطے کے مختلف ممالک پر بلاجواز حملوں اور مسلسل جارحیت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے قیام کیلئے مشاورت ہوگی.

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا