46.5K
ٹک ٹاک کو پاکستان میں بین کرنے کے لئے وفاق کو اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے استدعا کردی۔
قرار داد کے متن میں کہا ہے کہ پاکستان میں آج کل ٹک ٹاک مافیا لائو چیٹ کے ذریعے فحاشی و عریانی کو فروغ دے رہا ہے،نوجوان نسل خاص طور پر بچوں کو بے حیائی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے، نوجوان لڑکے لڑکیاں آپس میں فحش گفتگو کرتے ہیں،نوجوان لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے کو غلط حرکات کرنے کا کہتے ہیں،یہ عمل ہمارے اسلامی معاشرے کے لئے کبھی بھی قابل برداشت نہیں،نوجوان نسل سستی شہرت اور پیسے کی خاطر دھڑا دھڑ ٹک ٹاک کی جانب راغب ہو رہے ہیں،صوبائی اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ٹک ٹاک پر لائو چیٹ پر فوری پابندی عائد کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔