وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری کی شہیدکیپٹن تیمورحسن کی رہائشگاہ آمد

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی شہید کیپٹن تیمور حسن کی رہائش گاہ آمد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے شہید کیپٹن تیمور حسن کے والد بریگیڈئر حسن عباس اور ہونے والے سسر سے ملاقات کی ۔

دونوں وزراء نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا اور شہید کیپٹن تیمور کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹین تیمور کے اہل خانہ کے حوصلے کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جوان اور اکلوتے بیٹے کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ آپ کی ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ کیپٹن تیمور شہید ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن تیمور حسن کو ملنے والے ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس دیکھے۔والد بریگیڈئر حسن عباس نے کہا کہ میرا بیٹا ‎اللہ تعالیٰ کی امانت تھا، اللہ تعالیٰ نے اپنی امانت واپس لے لی۔‎ہر کسی نے رب کے پاس لوٹنا ہے جن کی عزت سے واپسی ہو وہی کامیاب ہے۔کیپٹن تیمور حسن کی شہادت سے 3 روز بعد شادی ہونا تھی۔وفاقی سیکرٹری داخلہ۔چیف کمشنر اسلام آباد۔ آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا