وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے بوٹ پر سیت پور کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیئے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے سیت پور کا دورے کرنے کے بعد علی پور پہنچ گئےوزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیت پور کے اندرونی علاقوں میں ٹینٹ کی ترسیل جاری ہےمریم اورنگزیب اور خواجہ سلمان رفیق نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کی بہن بیٹی اور ماں آپ کے انشااللہ نقصان کو پورا کریں گی سیت پور کے سیلاب متاثرین کو کھانا ،خشک راشن اور دیگر امدادی سامان بھی پہنچ رہا ہے ابھوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ٹینٹ ، امدادی سامان اور کھانا پہنچا یا جارہا ہے علی پور پورا ڈوب گیا ہے بہت بڑا نقصان ہوا ہےوزیراعلی کی ہدایت پر
سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کردیا گیا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ضلع انتظامیہ کو ہر سیلاب متاثرہ فرد کے نقصان کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی ہے مجھے اور سلمان رفیق کو نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز نے آپ کے پاس بھیجا ہے.