‏صدر آصف زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (AVIC) کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ

‏یہ دورہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے 128ویں دن ہوا صدر مملکت مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے AVIC کمپلیکس پہنچے۔

‏صدر نے پورے کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں جے-10 سی طیارہ تیار کیا جاتا ہے جے-10 سی نے معرکۂ حق میں کلیدی کردار ادا کیاصدر آصف علی زرداری نے انجینئرز اور سائنسدانوں سے ملاقات کی صدر کو جے-10، جے ایف-17 اور جے-20 اسٹیلتھ فائٹرز پر بریفنگ دی گئی صدر کو ڈرونز، خودکار یونٹس اور ملٹی ڈومین آپریشنز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جے-10 اور جے ایف-17 نے پاک فضائیہ کو مضبوط بنایا،مئی 2025 کے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں ان طیاروں کی کارکردگی نمایاں رہی،صدر نے AVIC کو چین کی ٹیکنالوجی اور پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا صدر آصف زرداری پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جنہوں نے اس کمپلیکس کا دورہ کیاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اورسینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھےپاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھےپاکستان چین کے ساتھ دفاعی پیداوار اور ہوا بازی میں تعاون بڑھانے کا عزم رکھتا ہے۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا