وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرہ افراد کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بل معاف کرنے کااعلان کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بارشوں،سیلابی صورتحال کے باعث بہت تباہی ہوئی ہے،سیلاب سے جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں،پاک فوج اورمتعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں ریلیف ریسکیوآپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بل معاف کرنے کااعلان کردیا شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے وفاقی حکومت اپنے وسائل سے کرے گی،انھوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مددکرناہماری ذمہ داری ہے،متاثرہ علاقوں میں کمرشل، صنعتی صارفین کے نقصانات کاتخمینہ لگایاجارہاہے،بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں،سیلاب متاثرین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں،سیلاب متاثرین کی اپنے گھروں میں واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ