وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینیئر وزیر اور دیگر وزراء نے علی پور کے نواحی سیلاب متاثرہ دیہات کے مسلسل دورے جاری ہیں۔
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء ایک دن میں علی پور تحصیل کے چھ سیلاب متاثرہ موضع میں پہنچ گئےوزراتی ٹیم نے بیت نوروالا، کوٹلہ اگر، کنڈرال، بیت بورارا، لاٹی اور بیٹ ملاکا دورہ کیااعلیٰ سطح وزارتی ٹیم نے وزیراعلیٰ مریم نواز نواز شریف کی ہدایت پر چھ موضع میں ریسکیو ریلیف کارروائی کا جائزہ لیا
وزارتی ٹیم نے اپنی نگرانی مین ٹینٹ، خشک راشن، پانی اور جانوروں کے کیلئے ونڈا تقسیم کروایااعلیٰ سطح وزارتی ٹیم نے سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں انخلا آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لیامریم اورنگزیب اور دیگر وزراء نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کی دستیاب سہولتوں اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا سیلاب متاثرین نے موثر اقدامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور حکومت پنجاب سے اظہاتشکرکیا سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کوئی ہماری فکر کررہا ہے اور ہماری ضروریات مہیا کرنے کا اہتمام کررہا ہے۔