وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یوم جمہوریت پر پیغام

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر دنیا بھر میں یومِ جمہوریت کے طور پر منایا جا رہا ہے جمہوریت عوام کی آواز ہے، اس کی حفاظت سب پر لازم ہے۔

یوم جمہوریت پر پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد عوامی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے ہے،جمہوری اداروں کی مضبوطی ملک کے استحکام کی ضمانت ہے،پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی پیپلز پارٹی کی تاریخی جدوجہد کا ثمر ہے، عوام کے حقِ حکمرانی کو یقینی بنانا ہی حقیقی جمہوریت ہے،سندھ حکومت جمہوری روایات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے،شفافیت، انصاف اور عوامی خدمت ہی جمہوریت کا حسن ہے، مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو حقِ رائے دہی اور جمہوری شعور دیا،قائد جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین 1973 کا تحفہ دیا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف بہادری سے جدوجہد کی،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جان قربان کر کے عوامی حاکمیت کا پرچم بلند رکھا،آصف زرداری نے "پاکستان کھپے” کا نعرہ لگا کر قومی اتحاد قائم رکھا،صدر آصف علی زرداری نے پارلیمان کو اختیارات منتقل کر کے جمہوریت کو مضبوط کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،جمہوریت ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین، پارلیمان اور عوامی حاکمیت کا دفاع کیا،پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے اپنی قیادت اور کارکنان کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،شہید رہنماؤں کی قربانیاں جمہوریت کی بقا کی ضمانت ہیں۔

Related posts

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار