وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے سعودی شاہی دیوان قصرِ یمامہ پہنچے۔ وزیرِ اعظم کو شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سوار دستے نے خوش آمدید کہا۔

شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ ملاقات کا آغاز ہوا۔ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Related posts

ستھرا پنجاب‘ عالمی سطح پر تسلیم، بی بی سی اور بلوم برگ کی جانب سے ماڈل کی بھرپور پذیرائی

سازشی عناصر بانی پی ٹی آئی کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، فیض حمید پورے منصوبے کے انچارج تھے: خواجہ آصف

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو