مولانا فضل الرحمان آج کراچی پہنچیں گے، کل امن مارچ سے خطاب کریں گے

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج کراچی پہنچیں گے۔ جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کل جے یو آئی سندھ کے امن مارچ سے خطاب کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ سندھ کا امن مارچ 14 ستمبر کو کشمور سے شروع ہوا تھا، جس کی قیادت مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور مولانا راشد محمود سومرو کر رہے ہیں۔جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی نے دیہی اور شہری دونوں علاقوں کو برباد کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جے یو آئی چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں عوام کی نمائندگی کر رہی ہے، جبکہ جعل سازی کے نتیجے میں مسلط کیے گئے حکمران کسی صورت قبول نہیں۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا