کینسر کے علاج کے لیے نئی تاریخ رقم — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری کو-ابلیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ چین کے شاندار ثمرات سامنے آنے لگے۔ پنجاب، ساؤتھ ایشیا میں کینسر کے علاج کے لیے کو-ابلیشن ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میو ہسپتال لاہور میں پاکستان کے پہلے سرکاری کو-ابلیشن سنٹر کا افتتاح کیا اور سرجیکل وارڈ میں نصب پہلی مشین کا معائنہ بھی کیا۔

افتتاحی تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے سینئر ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر شہزاد کریم بھٹی نے بتایا کہ کو-ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر سیل کو پہلے مائع نائٹروجن سے منفی 198 ڈگری پر فریز کر کے اور پھر 83 ڈگری پر ہیٹ اپ کر کے ختم کیا جاتا ہے۔ یہ علاج 60 سے 120 منٹ میں مکمل ہوتا ہے اور مریض چند گھنٹوں بعد چلنے پھرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے جگر، پھیپھڑوں اور بریسٹ کینسر کا ابتدائی مرحلے میں مؤثر علاج ممکن ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجاب میں مزید پانچ کو-ابلیشن مشینیں منگوائی جائیں، ڈاکٹروں اور اسٹاف کا خصوصی پول قائم کیا جائے اور ماسٹر ٹرینرز کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کو-ابلیشن ٹریٹمنٹ سے صحت یاب ہونے والے پہلے پانچ مریضوں — رانا محمد اصغر، محمد اکرم، مس پروین اور اقبال بانو — سے ملاقات کی، ان کی ہمت افزائی کی اور ان سے بات چیت بھی کی۔ مریضوں نے وزیراعلیٰ کو شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں “محسن” قرار دیا۔ رانا محمد اصغر نے بتایا کہ ان کے جگر میں موجود پیچیدہ کینسر کو کو-ابلیشن مشین کے ذریعے کامیابی سے ختم کیا گیا۔

ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے، جلد پنجاب جدید طبی سہولیات میں ملک اور خطے میں سبقت لے گا

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا