وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین فتنہ الخوارج کے تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندی کے ذریعے فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہماری بہادر فورسز پوری طرح پرعزم ہیں اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ انہوں نے سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی قربانیوں اور کامیابیوں پر فخر کرتی ہے۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان