وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 37ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہیں اور ان کی قیادت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کی جدوجہد میں بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ صف اول میں نظر آتے ہیں اور وہ جمہوریت کے مضبوط محافظ کے طور پر اپنی سیاسی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق بلاول بھٹو نے نوجوان قیادت کے طور پر نہ صرف سیاسی بصیرت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جمہوری استحکام، عوامی خدمت اور ترقی پسند سیاست بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشن کا حصہ ہیں۔ ان کی قیادت سے نوجوان طبقے کو حوصلہ ملا ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے بروئے کار لانے پر تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم بلاول بھٹو جیسے باصلاحیت اور وژن رکھنے والے رہنماؤں پر فخر کرتی ہے جو پاکستان کو جدید، خوشحال اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان