وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو خود مریم نواز کی تعریف کر رہے ہیں تو شرجیل میمن کو یہ کیوں قابلِ قبول نہیں؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے عوام بھی مریم نواز کو مانتے ہیں اور ان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔ شرجیل میمن کو وفاق اور پنجاب کی جتنی فکر ہے، کاش اتنی ہی سندھ اور کراچی کے عوام کی بھی فکر کرتے۔ “سارے پاکستان کو سکھانے کا آپ نے ٹھیکہ لیا ہوا ہے لیکن خود کچھ سیکھنے کو تیار نہیں،” انہوں نے کہا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ایک جماعت نے مسلسل برسوں کی حکومت کے بعد سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا کر رکھ دیا ہے۔ پنجاب میں گندم کی کسی قسم کی کمی نہیں، یہاں وافر مقدار میں گندم موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بروقت حکمتِ عملی سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں جبکہ دوسری طرف آپ کی جماعت کے لوگ کہتے رہے کہ “بارش بند ہوگی تو باہر نکلیں گے”۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج پنجاب کی وزیر اعلیٰ اور پوری کابینہ سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہے، اگر سندھ حکومت کے پاس ایسی کوئی مثال ہے تو ضرور سامنے لائی جائے,

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا