پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما فلک جاوید کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق فلک جاوید کو لاہور کے علاقے اچھرہ سے گرفتار کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ وہ دو مقدمات میں مطلوب تھیں۔
الزامات
• فلک جاوید پر ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کا مقدمہ درج ہے۔
• ان پر ایک خاتون سیاستدان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق فلک جاوید کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔