ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں نواز شریف اور شہباز شریف جیسی قیادت ملی،ایاز صادق

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نے عوامی خدمت اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سردار ایاز صادق نے مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حالیہ سیلاب کے دوران ہر جگہ پہنچ کر عوام کی مدد کی، گھنٹوں دھوپ اور پانی میں رہیں، کسی کو بھوکا یا بے گھر نہیں رہنے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب اور پاکستان میں ترقی کے سفر کا آغاز کیا، اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں نواز شریف اور شہباز شریف جیسی قیادت ملی۔ ان کے مطابق پاکستان کو آج جو عالمی سطح پر عزت ملی ہے، وہ گزشتہ 75 سال میں نہیں ملی۔

اسپیکر نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر اگر کوئی بری نظر ڈالے گا تو قیادت جواب دینا جانتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے الزامات کے بعد پاکستان نے اقوام متحدہ کو شامل کیا اور عسکری و سیاسی قیادت نے مل کر بھارتی غرور کو توڑا۔

انہوں نے سعودی عرب سے پاکستان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اگر کسی پر حملہ ہوا تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ “ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں دو مقدس مساجد کی ذمہ داری بھی ملی ہے،” ایاز صادق نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور پنجاب حکومت بغیر قرض لیے ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہی ہے۔ این ڈی ایم اے نے پہلے ہی سیلاب کے خطرات سے آگاہ کیا تھا لیکن اپوزیشن نے اس موضوع پر سنجیدگی نہیں دکھائی۔

ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، ایران اور قطر جیسے ممالک پاکستان کا خیرمقدم کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کی کشش بڑھ رہی ہے

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ