اسلام آباد: بھارت کی جانب سے کھیل میں سیاست کو شامل کرنے پر وزیردفاع خواجہ آصف نے سخت ردعمل دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں وزیردفاع نے کہا کہ کرکٹ کے کلچر اور اسپرٹ کو تباہ کرکے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی سیاست بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے اس رویے سے نہ صرف برصغیر میں امن کے امکانات ختم ہو رہے ہیں بلکہ مسائل کے حل کے مواقع بھی ضائع کیے جا رہے ہیں۔
“پاک بھارت جنگ کا اسکور چھ-صفر ہے”
خواجہ آصف نے کہا کہ عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پاک بھارت جنگ کا اسکور چھ صفر ہے اور یہ حقیقت “پتھر پر کندہ” ہو چکی ہے۔
“مودی بھارت اور دنیا میں خوار ہو رہے ہیں”
وزیردفاع نے مزید کہا کہ پاکستان تو کچھ نہیں کہہ رہا لیکن مودی اپنے طرزِ عمل سے بھارت اور دنیا دونوں میں خوار ہو رہے ہیں۔