ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کردیا ہے کہ سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے اور اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

چوائس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ بڑھانے سے متعلق خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

ایف بی آر نے سیلاب کے اثرات کو بنیاد بنا کر توسیع کی کوششوں کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ زیادہ تر ٹیکس دہندگان سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے اور ان کے پاس گوشوارے جمع کرانے کے لیے کافی وقت موجود تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی آر آئی ایس سسٹم کی سست روی سے متعلق دعوے بھی غلط ہیں، یہ پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے اور ٹیکس دہندگان اپنے ریٹرن با آسانی جمع کرا سکتے ہیں۔

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع نہ کرانے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس کے نتائج انہیں بھگتنا ہوں گے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ