کراچی: سندھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور سفری مشکلات میں کمی لانے کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم کے اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار جاری کردیا۔
اہلیت کا معیار
• درخواست گزار کا سندھ کا مستقل شہری ہونا ضروری ہے۔
• صرف خواتین اسٹوڈنٹس یا ملازمت پیشہ خواتین درخواست دے سکیں گی۔
• درخواست دہندہ کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے۔
• قرعہ اندازی کے ذریعے اسکوٹی حاصل کرنے والی خواتین کو 7 سال تک اسکوٹی فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
• منتخب امیدواروں کو سڑک کی حفاظت سے متعلق مہارت کا امتحان دینا ہوگا۔
درخواست دینے کا طریقہ کار
• اسکوٹیز کی تقسیم قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگی۔
• شفافیت یقینی بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں ایکسائز، ٹرانسپورٹ، فنانس ڈپارٹمنٹس اور میڈیا نمائندگان شامل ہوں گے۔
سندھ حکومت کے مطابق یہ اسکیم خواتین کے لیے سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں معاشی اور سماجی طور پر مزید خودمختار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔