پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال کے اصول جاری کر دیے

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے افسران و ملازمین کو سختی سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے تمام محکموں کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق سرکاری ملازمین کو بغیر منظوری سوشل میڈیا پر حکومتی پالیسیوں پر رائے دینے یا ذاتی مؤقف پیش کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ افسران کا طرزِ عمل عوامی تاثر پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے، اس لیے محتاط رویہ اپنانا ناگزیر ہے۔

مراسلے کی اہم ہدایات
• فیس بک، ٹوئٹر (ایکس)، انسٹاگرام، یوٹیوب، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک سمیت تمام پلیٹ فارمز پر احتیاط لازم ہوگی۔
• ایسا مواد جس سے قومی سلامتی، امنِ عامہ یا اخلاقیات متاثر ہوں، سختی سے ممنوع ہوگا۔
• حکومت یا عدالت کی توہین، غیر قانونی افعال یا فرقہ واریت پھیلانے والا مواد برداشت نہیں کیا جائے گا۔
• سرکاری ملازمین کو ذاتی شہرت، خودنمائی یا سیاسی اظہار سے سختی سے روکا گیا ہے۔
• سوشل میڈیا پر اعلیٰ اخلاقی معیار، دیانت اور ذمہ داری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی