صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے، حافظ نعیم الرحمن

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک اور کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

“بھوک اور خون بمقابلہ امداد اور امن”

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایک طرف غزہ میں قحط، فاقے، بھوک اور انسانوں کا بہتا خون ہے جبکہ دوسری طرف دنیا کے مختلف خطوں سے پرامن افراد محصور اہل غزہ کے لیے امداد لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

امریکا اور اسرائیل پر تنقید

انہوں نے کہا کہ کہاں ہے امن کا پیامبر امریکا، جس کا لاڈلا اسرائیل اہلِ غزہ کو تھوڑا سا امدادی سامان بھی پہنچنے نہیں دیتا۔ “کیا یہی انسانیت، جمہوریت، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون ہے؟” حافظ نعیم نے سوال اٹھایا۔

مسلم حکمرانوں سے سوال

امیر جماعت اسلامی نے مسلم حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی محبت میں ڈوبے ہوئے مسلم حکمران کہاں ہیں، جو ایسے موقع پر بھی خاموش ہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ