وزیراعلیٰ مریم نواز اور اہل پنجاب کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں خیر مقدمی مہم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور اہل پنجاب کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں خیرمقدمی مہم جاری ہے۔

لاہور کے مختلف مرکزی راستوں، شاہراہوں اور چوراہوں پر نصب الیکٹرانک بورڈز پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی و اسٹریٹجک معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

“پنجاب آپ کو خوش آمدید کہتا ہے” کے عنوان سے وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سطح پر کامیابیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ان الیکٹرانک بورڈز پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر آویزاں ہیں، جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی تصویر بھی نمایاں کی گئی ہے۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان