پنجاب حکومت کا احسن اقدام: سول سیکرٹریٹ کا تمام پیپر ورک ڈیجیٹلائزڈ

لاہور: پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سول سیکرٹریٹ اور تمام سرکاری دفاتر کی کاغذی کارروائی کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ اس اقدام سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی اور سرکاری کاموں کی رفتار میں نمایاں تیزی آئے گی۔

ترجمان چیف سیکرٹری آفس کے مطابق:
• اب سے تمام پیپر ورک ڈیجیٹل کیا جائے گا۔
• سول سیکرٹریٹ سے تمام ہارڈ کاپی فائلز جمع کر لی گئی ہیں تاکہ انہیں ڈسپوز کیا جا سکے۔
• تمام فائلز اور کاغذات ای فاس (E-Faas) سسٹم پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔
• روایتی فائل سسٹم ختم ہونے سے اسٹیشنری پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔
• 80 فیصد سے زائد اسٹیشنری بجٹ ختم کر دیا جائے گا۔
• ای فاس پر اپ لوڈ کی جانے والی تمام فائلز کو ڈیجیٹلی ٹریک کیا جا سکے گا۔

ترجمان کے مطابق نئے نظام سے کام کی رفتار تیز ہوگی اور کسی بھی دفتر میں فائل رکنے کی صورت میں چیف سیکرٹری آفس کو فوری طور پر الرٹ جاری ہو جائے گا۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا