سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ: اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس ختم

کراچی: سندھ کابینہ نے شہریوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق میونسپل کمیٹی، یونین کونسل اور ٹاؤن کمیٹی کی سطح پر اموات کے سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ پیدائش کی مفت رجسٹریشن سے متعلق ستمبر 2024 میں کیے گئے کابینہ فیصلے کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئے انتظام کے تحت حکومتِ سندھ نادرا کے سروس چارجز کی لاگت خود برداشت کرے گی، اور شہری اموات کے سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق یہ فیصلہ محکمہ قانون اور محکمہ خزانہ کی حمایت سے کیا گیا ہے، جبکہ چیف سیکرٹری کی توثیق کے بعد اسے کابینہ میں پیش کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت اہم واقعات (births & deaths) کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کو فروغ دے رہی ہے، تاکہ عوامی خدمات کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق یہ اقدام صوبے کے “سی آر وی ایس” (Civil Registration and Vital Statistics) نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو سہولت اور اعدادوشمار میں بہتری حاصل ہوگی۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ