عمران خان کا جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے سے انکار

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں ۹ مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی موجود تھے۔

سماعت کے آغاز سے قبل عدالت نے وکلا صفائی کو جیل ٹرائل دوبارہ بحال ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

عدالت کی جانب سے عمران خان کو تین مرتبہ عدالت میں پیش ہونے کا پیغام بھیجا گیا، تاہم جیل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے، اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی حاضری لگنی تھی، تاہم ان کی عدم موجودگی کے باعث پراسیکیوشن ٹیم اور وکلائے صفائی تقریباً ایک گھنٹہ ۴۰ منٹ تک انتظار کرتے رہے۔

بعد ازاں، انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج نے دلائل سننے کے بعد سماعت بغیر کسی کارروائی کے ۲۰ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا