صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور اسپیکر ایاز صادق کی نوابشاہ میں ملاقات

نوابشاہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور اہم علاقائی امور پر گفتگو کے نکات سے صدرِ مملکت کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں قومی یکجہتی، معاشی استحکام اور عوامی فلاح سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

Related posts

حکومت کاعمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان—پوری صوبائی ترقی کا نیا سنگِ میل

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا