علی امین گنڈاپور: “اب بانی بھی کہیں تو وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا، میرا استعفیٰ جلد منظور ہونا چاہیے”

پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اب اگر بانی پی ٹی آئی بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ کا منصب قبول نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا استعفیٰ جلد از جلد منظور کیا جائے تاکہ صوبے کے کام متاثر نہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ اس وقت کئی مسائل کا شکار ہے، اس لیے نظام کو بغیر رکاوٹ چلنے دینا چاہیے۔ ان کے بقول، “ہر تبدیلی بہتری کے لیے ہوتی ہے، اس میں بھی یقیناً ہماری بھلائی ہوگی۔”

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مکمل طور پر متحد ہے، پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں۔ “پختونخوا ہمارا سیاسی گڑھ ہے، ہمیں شکست نہیں دی جا سکتی۔ ہم نے ہمیشہ چیلنج کیا ہے کہ ہمیں سیاسی میدان میں ہرانا ممکن نہیں۔”

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اس وقت ایک اور نئی سازش میں مصروف ہے، تاہم وہ اس منصوبے کو ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی لیگل ٹیم ان کے استعفے کے معاملے کو دیکھ رہی ہے، کیونکہ “سازش کرنے والے میرے استعفے پر بھی کوئی کھیل کھیل رہے ہیں۔”

آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ بانی چیئرمین کے تمام احکامات پر من و عن عمل کریں گے اور پارٹی نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا