ضلع اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: ضلع اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔
یہ قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے ضلع اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 19 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔

شہداء کو سلامِ عقیدت

قرارداد کے مطابق یہ ایوان شہداء لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب رحمت اور دیگر بہادر جوانوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے قومی امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

قوم کا عزم اور ایوان کی سفارشات

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پوری قوم اپنے بہادر محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کی پشت پر رہے گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حکومتِ پاکستان سے شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے خصوصی مراعات اور مالی معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، جبکہ شہداء کے بچوں کے لیے تعلیمی وظائف دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

قرارداد کے اختتام پر یہ ایوان پاک فوج زندہ باد، شہداء پاکستان پائندہ باد کے نعرے کے ساتھ اپنے قومی اتحاد اور یکجہتی کے عزم کو دہراتا ہے۔

Related posts

پاکستانی وفد کا دوحہ میں افغان طالبان سے مذاکرات — سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے پر بات چیت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا افغان قیادت اور بھارتی فوج کو دو ٹوک پیغام — افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارتی قیادت کو واضح پیغام — نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی گنجائش نہیں