کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، متعدد علاقے متاثر

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پانی کی فراہمی متاثر ہونے والے علاقوں میں اسکیم 33، صفورا، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور فیڈرل بی ایریا شامل ہیں۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کی 11C لائن پر مرمتی کام جاری ہے۔ 48 انچ قطر کی پانی کی لائن میں رساؤ پیدا ہونے کے باعث یہ کام کیا جارہا ہے۔

واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہر کو پانی سپلائی کرنے والے تین پمپ عارضی طور پر بند ہیں، جبکہ دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کا ایک پمپ بھی مرمتی کام کے باعث بند ہے۔

ذرائع کے مطابق مین لائنوں کی بندش کے باعث واٹر ٹینکر سروس بھی معطل کردی گئی ہے، اور شہر میں پانی کی فراہمی میں 150 ایم جی ڈی کی کمی ہو گئی ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے امید ظاہر کی ہے کہ لائنوں کی مرمت 10 گھنٹوں میں مکمل کر لی جائے گی، جس کے بعد پانی کی سپلائی معمول پر آجائے گی۔

Related posts

سہیل خان آفریدی نے خیبر پختونخوا کے 30 ویں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل میں پیشرفت، سہیل آفریدی کو مکمل اختیار حاصل

لاہور میں دو روزہ بسنت فیسٹیول کی تیاریاں، “محفوظ بسنت پلان” پیش