وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے خصوصی پیغام

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے محبت، رواداری اور بھائی چارے کے پیغام کو اجاگر کیا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ:

“دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے۔ یہ تہوار باہمی محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔”

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں مختلف مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگ اخوت اور بھائی چارے کے جذبے سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں “سپیشل منیاریٹی کارڈ” کا اجرا بھی شامل ہے۔
مزید برآں، “محفوظ پنجاب ویژن” کے تحت حکومت نے “مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن” کے قیام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اقلیتی برادری کو مزید تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی خوشیوں میں شریک رہنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا:

“ہم سب پاکستانی ایک خاندان ہیں۔ دیوالی صرف ہندو برادری کا نہیں بلکہ محبت اور روشنی کا تہوار ہے جو ہر دل میں امید، امن اور یکجہتی کے چراغ روشن کرتا ہے۔”

Related posts

پنجاب میں بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم پیش رفت، ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور

کراچی کے عوام کے لیے خوشخبری — گرین لائن منصوبے کا کام جلد دوبارہ شروع ہوگا، ترجمان وفاقی حکومت راجہ خلیق انصاری

پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کے خاتمے پر متفق — مذاکرات کے بعد اہم پیشرفت، وزیر دفاع خواجہ آصف