وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلاول ہاؤس کراچی آمد، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات

کراچی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج بلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو قیام امن اور داخلی سلامتی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور سیاسی استحکام ملک کے بہتر مستقبل کے لیے ناگزیر ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے داخلی استحکام اور پائیدار امن کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیرداخلہ کی جانب سے پیش کیے گئے داخلی سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

Related posts

نئی دہلی میں دیوالی کے بعد فضائی آلودگی 821 تک پہنچ گئی، لاہور میں اے کیو آئی 221 ریکارڈ، کل مزید اضافے کا امکان

وزیراعظم ہاؤس میں پہلی بار دیوالی کی خصوصی تقریب، شہباز شریف نے ہندو برادری کے ہمراہ کیک کاٹا

محسن نقوی کا بلاول سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کو اہم اتحادی قرار، نظام پی پی کے بغیر نہیں چل سکتا