وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن سے ملاقات، علما سے اہم گفتگو

کراچی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں ان کے ہمراہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔

مفتی اعظم منیب الرحمن کی سربراہی میں اہلسنت کے ممتاز علما سے ملاقات کے دوران حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علمائے کرام نے مختلف مذہبی و سماجی امور پر اپنا مؤقف پیش کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے علما کے نکات توجہ سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اور مساجد کے انتظامی امور میں حکومت کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اسلام آباد میں جلد ایک تفصیلی نشست کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ تمام مسائل پر مزید پیشرفت کی جا سکے۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ ایک فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کے لیے ہر وقت دستیاب رہے گا۔

ملاقات میں شریک علمائے کرام میں علامہ سید مظفر شاہ، مفتی عابد مبارک، علامہ لیاقت حسین اظہری، علامہ ریحان اظہر نعمانی، مفتی رفیع الرحمن نورانی، علامہ اشرف گورمانی اور علامہ احمد ربانی شامل تھے۔

اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا، اور تمام فریقین نے اتحاد، امن اور باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

Related posts

ٹی ایل پی قیادت نے کارکنوں کو پولیس پر حملوں پر اکسایا، ریاست خاموش نہیں رہ سکتی: عظمیٰ بخاری

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے اتحاد کی رجسٹریشن کی درخواست — متعدد جماعتوں نے لاتعلقی کا اظہار کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم اجلاس