لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے جاری “ہنرمند نوجوان پروگرام” نے قلیل مدت میں شاندار کامیابیاں حاصل کر لیں۔ چند ماہ کے دوران 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل ہوئی، جس میں سے 75 ہزار سے زائد ہنرمند نوجوان برسرِروزگار ہیں، جبکہ 15 ہزار نے بین الاقوامی اداروں میں روزگار حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی اجلاس میں محکمہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ٹریننگ اور روزگار کے اعداد و شمار
• ٹیوٹا اداروں سے تربیت یافتہ 27,500 سے زائد نوجوان برسرِروزگار ہو گئے۔
• پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل سے تربیت یافتہ 45,000 نوجوانوں نے روزگار حاصل کیا۔
• پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے تربیت یافتہ 1,428 نوجوانوں کو بھی روزگار ملا۔
• گارمنٹ سٹی پراجیکٹ سے تربیت پانے والی 350 طالبات روزگار حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
• “پہچان سکل ڈویلپمنٹ پروگرام فار ٹرانس جینڈرز” کے تحت 450 ٹرانس جینڈرز کو بھی ملازمتیں فراہم کی گئیں۔
ٹیکنیکل ٹریننگ اور صنعتی ترقی
• صوبے میں ٹیکنیکل ٹریننگ میں 5 سال کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
• وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق صنعتی ترقی کے لیے انڈسٹری کا نیا سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
• ہنرمند نوجوانوں کے لیے “مریم نواز فری پرواز کارڈ” کے اجرا کی منظوری دی گئی۔
• تعمیراتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پنجاب میں پہلی بار 24 کنسٹرکشن لیبز قائم کی جا رہی ہیں۔
کنسٹرکشن اور ہاسپیٹلٹی پروگرامز
• کنسٹرکشن لیب پراجیکٹ کے تحت اب تک 830 نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے، 1,178 کی ٹریننگ جاری ہے جبکہ نئے بیج میں 975 نوجوان شامل کیے گئے ہیں۔
• بہاولپور، ملتان، بھکر، میانوالی سمیت دیگر شہروں میں 2,450 نوجوانوں کو کنسٹرکشن کی جدید تربیت دی جائے گی۔
• ہاسپیٹلٹی ٹریننگ پروگرام کے تحت 96 نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل، 96 کی ٹریننگ جاری ہے جبکہ مزید 100 نوجوانوں کو تربیت دینے کی تیاری جاری ہے۔
• اگلے مرحلے میں راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں ہاسپیٹلٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔
گارمنٹ سٹی اور تربیتی لیبز
• گارمنٹ سٹی پراجیکٹ کے تحت 510 نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل، جن میں سے 350 برسرِروزگار ہو چکے ہیں۔
• اس وقت 980 طلبہ کی ٹریننگ جاری ہے جبکہ مزید 960 کو تربیت دینے کا منصوبہ ہے۔
• پنجاب بھر میں 2,158 ٹریننگ لیبز کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے، جن سے 28,140 طلبہ مستفید ہوں گے۔
انٹرنیشنل آؤٹ ریچ اور نئے قواعد
• انٹرنیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت 1 لاکھ 12 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔
• محکمہ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ نے نئے قواعد و ضوابط اور تربیتی نصاب کی تشکیل مکمل کر لی ہے۔
• سال 2025-26 کے دوران 2,01,485 نوجوانوں کی ٹریننگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
• رواں مالی سال میں 15,531 نوجوانوں کی لوکل ٹریننگ اور 4,230 کی انٹرنیشنل ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔
پہچان سکل پروگرام فار ٹرانس جینڈرز
• پروگرام کے تحت 11 ہزار ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ مکمل کی جا چکی ہے۔
• 470 ٹریننگ یافتہ ٹرانس جینڈرز برسرِروزگار ہیں، جبکہ 1,300 نئے بیچ کی ٹریننگ جاری ہے۔
• تربیت مکمل کرنے والے ٹرانس جینڈرز کو روزگار کے لیے مشینیں اور آلات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
دیہی خواتین کے لیے “میں ڈیجیٹل” پروگرام
• ایمپاورنگ رورل وویمن تھرو آئی ٹی پروگرام “میں ڈیجیٹل” کے تحت 3 ہزار دیہی خواتین کی آئی ٹی ٹریننگ کے لیے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
• پہلے مرحلے میں بہاولپور، سرگودھا، گجرانوالہ، لودھراں اور فیصل آباد کی خواتین کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
• یکم اپریل 2026ء تک 2,100 سے زائد دیہی خواتین کی تربیت مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں کہا کہ:
“پنجاب کے نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، ان کی ہنرمندی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہی صوبے کی اصل ترقی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر نوجوان کے ہاتھ میں ہنر ہو اور ہر ہنر روزگار میں بدلے۔”