راولپنڈی احتساب عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا

راولپنڈی: راولپنڈی کی احتساب کی خصوصی عدالت میں تخت پڑی اراضی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت احتساب عدالت کے جج علی اعجاز نے کی، جبکہ چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے سردار عبدالرازق، عامر سعید راں اور سردار شہباز وکیل کے طور پر پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت، عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
وکیلِ صفائی سردار عبدالرازق نے بتایا کہ:

“معزز عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو مقدمے میں حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا ہے۔”

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تخت پڑی اراضی کیس میں مبینہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت احتساب عدالت میں کارروائی جاری ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

افغان طالبان سے معاہدہ خفیہ ہی رہے گا، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ہوگی: وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستانی تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا، ویزا نظام میں بہتری پر مشاورت کرے گا