وزیر داخلہ محسن نقوی کی درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی پر حاضری، ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں واقع درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

وزیر داخلہ نے درگاہ پر فاتحہ خوانی کی اور دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بزرگانِ دین نے دینِ اسلام کی خدمت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کیں، ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ جیسے عظیم بزرگ کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، اور یہ کہ بزرگانِ دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرتی چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اولیائے کرام کے پیغامِ امن، محبت اور رواداری پر عمل ہی ملک و قوم کی ترقی کی اصل ضمانت ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ