خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے 112 گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ مکمل کرلی — منصوبے پر ایک ارب 80 کروڑ روپے لاگت

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے 112 مہنگی گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ کا عمل مکمل کرلیا ہے، منصوبے پر ایک ارب 80 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔

ذرائع کے مطابق بلٹ پروف گاڑیوں کی تیاری صوبائی حکومت کے اپنے فنڈز سے کی گئی ہے، جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں مزید بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی شامل کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نئے وزیراعلیٰ چاہیں تو مزید بلٹ پروف گاڑیاں بھی تیار کرائی جا سکتی ہیں۔

گاڑیوں کی تفصیلات اور اخراجات
• 15 ہیول گاڑیاں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے فی گاڑی کے حساب سے تیار کی گئیں۔
• 11 بکتر بند گاڑیاں 11 کروڑ 90 لاکھ روپے فی گاڑی کے اخراجات سے بنائی گئیں۔
• 48 سنگل کیبن گاڑیاں 16 لاکھ 50 ہزار روپے فی گاڑی کے خرچ سے تیار ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق زیادہ تر گاڑیاں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ باقی پر کام جاری ہے۔

گاڑیوں کی تقسیم اور ترجیحی اضلاع

بلٹ پروف گاڑیاں صوبے کے حساس اور سرحدی اضلاع کو فراہم کی جائیں گی جن میں:
کرم، لکی مروت، بالائی جنوبی وزیرستان، باجوڑ اور اورکزئی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی کے بعد بھی پولیس کی دیگر ضروریات کو صوبہ اپنے وسائل سے پورا کر رہا ہے تاکہ سیکیورٹی اہلکاروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Related posts

لاہور سے مذہبی جماعت کے 954 پرتشدد مظاہرین گرفتار، رضوی برادران کی گرفتاری جلد متوقع

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان سے ملاقات کی فہرست پر عملدرآمد کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف کا صنعتوں اور کسانوں کے لیے بڑا پیکج — بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ پر فراہم کرنے کا اعلان