قبائل اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوئے اور ہمیشہ پاکستانی رہیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

باڑہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قبائل اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوئے پاکستانی ہیں اور ہمیشہ پاکستانی رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی باڑہ میں امن جرگے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مقامی عمائدین، قبائلی نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے، مگر میرا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ضم اضلاع کے بقایاجات فوری ادا کیے جائیں، کیونکہ “ہمیں بھیک نہیں چاہیے، ہمیں اپنا حق دیا جائے۔”

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ صوبے کے ہر ضلع میں امن جرگوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کی قربانیاں اور حب الوطنی پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہیں، اور حکومت قبائل کے حقوق اور ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ