اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد بھی ریاض گیا ہے جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) کی نویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کانفرنس کے موقع پر سعودی قیادت اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
واضح رہے کہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس سعودی عرب میں منعقد ہونے والا ایک عالمی سرمایہ کاری فورم ہے، جس میں دنیا بھر سے سرکردہ سیاسی، معاشی اور کاروباری شخصیات شرکت کرتی ہیں۔