اسلام آباد کی عدالت کا 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سے روکنے کا حکم

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پولیس کو 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں بھی 25 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات زیرِ سماعت ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے کے الزام میں الگ مقدمہ درج ہے۔

مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 25 نومبر تک گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے مزید ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر عمران خان کو عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔ جج افضل مجوکہ نے کہا کہ دونوں فریقین کی حاضری یقینی بنائی جائے تاکہ ضمانت کی درخواستوں پر باضابطہ دلائل سنے جا سکیں۔

عدالت نے مقدمات کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Related posts

میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں، کور کمانڈر مجھے مبارکباد دینے آئے تھے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کو دوپہر 2 بجے تک استعفے کا الٹی میٹم

آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی — مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی