عدالتی حکم پر عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک

راولپنڈی: نادرا نے عدالت کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا ہے۔

یہ پیش رفت راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران سامنے آئی، جہاں جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق علیمہ خان اور ان کے وکلا مسلسل چھٹی بار عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
سماعت کے دوران دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کر دیے۔
نادرا کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالتی احکامات کے مطابق علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری لینے والے ملزم عارف خان مچلکے پیش نہ کر سکے، جس پر عدالت نے گاڑی کے مالک کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت کے لیے ملزمان کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

Related posts

آزاد کشمیر: وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک، ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کی شرط رکھ دی

وزیراعظم شہباز شریف نے لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا افتتاح کر دیا — ہونہار طلبہ و طالبات قوم کا روشن مستقبل ہیں

کراچی میں ای چالان سسٹم کا بڑا نقص سامنے آگیا — بےقصور شہری کو غلط چالان جاری