لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں گورننس اور انصاف کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پر قبضہ نہیں ہوگا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے۔
ان کے مطابق:
“ماضی میں 40، 40 سال تک زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں چلتے رہتے تھے مگر فیصلے نہیں آتے تھے، اب ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔”
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو حقیقی معنوں میں “ریاست ہوگی ماں” کے ماڈل میں ڈھال رہی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق، تحفظ اور سہولتیں اولین ترجیح ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقی اور گورننس کا جو نیا ٹرینڈ مریم نواز نے متعارف کروایا ہے، وہ دوسرے صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے روزانہ نئے منصوبے شروع کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب کے ترقیاتی منصوبے وسائل کے درست استعمال، میرٹ اور شفافیت کی علامت بن چکے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی پالیسیوں کا مقصد ایسا پنجاب بنانا ہے جہاں انصاف، ترقی اور عوامی فلاح ہر سطح پر یقینی ہو۔