پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

چمن / طورخم: پاکستان سے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چمن بارڈر سے 10 ہزار 700 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن کے بعد آج سے طورخم سرحد سے بھی افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اب تک مجموعی طور پر تقریباً 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین پاکستان سے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔ حکام کے مطابق مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے، اور ہر شخص کے دستاویزات کی مکمل تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی) اور سول انتظامیہ کی جانب سے سرحدی علاقوں میں افغان مہاجرین کے لیے عارضی رہائش، خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ واپسی کے عمل کو باحفاظت اور منظم طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

Related posts

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی خاموش مفاہمتی کوششیں تیز، اسٹیبلشمنٹ سے کشیدگی کم کرنے پر توجہ

جسٹس طارق جہانگیری نے ڈگری تنازع کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دی

ماڈرن پنجاب: عوام کے لیے خریداری کا نیا دور شروع پنجاب کی 188 سبزی منڈیوں میں جدید سہولیات، شفاف نیلامی اور مافیا کلچر کا خاتمہ