پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کا عمران خان کی رہائی کے لیے سیاسی رابطوں کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر اہم شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کے روز پارٹی کے سابق رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی اور سبطین خان سمیت دیگر سابق رہنما شامل ہیں۔ یہ رہنما مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کر کے عمران خان کی رہائی اور سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رہنما ملک میں سیاسی کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی فضا پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید بتایا گیا کہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور معاملات کو بہتر سمت میں لے جانے پر مشاورت ہوئی۔

Related posts

اسموگ کے باعث پنجاب بھر میں اسکول اوقات کار میں تبدیلی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

مولانا فضل الرحمان کا پنجاب حکومت پر تنقید: “آئمہ کو 25 ہزار دے کر ضمیر خریدنا چاہتے ہو؟”