وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے تنظیمی امور پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملک کی ترقی، استحکام اور سیاسی ہم آہنگی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کہا کہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیل کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے، پہلے کبھی نہیں تھی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں حاصل کیں، اور اسی جذبے کو برقرار رکھنا پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔

Related posts

پاکستان کی بڑی کامیابی، داعش خراسان کے ترجمان سلطان عزیز عزام گرفتار

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے نجی شعبے کے ورکنگ گروپ کا اجلاس

جڑواں شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل قابلِ ستائش ہے: وزیراعظم شہباز شریف