رام سوامی واقعہ: احتجاج کے دوران فائرنگ کرنے والا گارڈ گرفتار، کامران فاروقی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ

کراچی: شہر کے علاقے رام سوامی میں ڈمپر حادثے کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ کرنے والے گارڈ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا جب شہری ڈمپر حادثے کے بعد سڑک پر احتجاج کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے گارڈ نے احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کی تھی، جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے ملزم گارڈ کو سہراب گوٹھ سے گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد ایم کیو ایم رہنما کامران فاروقی کے خلاف بھی گارڈن تھانے میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں کامران فاروقی نے پولیس اہلکار کو زندہ جلانے کی دھمکیاں دیں، جس پر قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Related posts

کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ ’رانو‘ اسلام آباد منتقل

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر اور پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ

گوگل پاکستان کو ایکسپورٹ ہب بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب