اسلام آباد ائیرپورٹ پر شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ کے سفر کے لیے روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے حال ہی میں شیخ رشید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا، تاہم اس کے باوجود امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔

سابق وزیر داخلہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ “جسٹس صداقت علی خان نے مجھے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی، عدالتی احکامات کی مصدقہ کاپی متعلقہ اداروں کو بھی فراہم کی گئی تھی، مگر اس کے باوجود ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔”

شیخ رشید کے مطابق “عدالت نے واضح کیا تھا کہ میرے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، لیکن ایئرپورٹ پر کہا گیا کہ آپ باہر نہیں جا سکتے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کے لیے دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا: “جس ملک میں ہائیکورٹ کا حکم نہ مانا جائے وہاں آسمان کی طرف ہی دیکھنا پڑتا ہے۔ اللہ عمرہ بھی کرائے گا اور ان کو اپنے فیصلے پر شرمندہ بھی ہونا پڑے گا۔

Related posts

عمران خان نے اپنا مقدمہ خود خراب کیا، آج کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں، خواجہ سعد رفیق

بیرسٹر گوہر کی ہم خیال جماعتوں کو ملانے کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز، جامع مذاکرات پر زور

عمران خان کے بیان سے اچکزئی کی مذاکراتی اپیل مسترد، پی ٹی آئی احتجاجی تحریک پر قائم